کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

 


کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور اعلیٰ افسران شریک ہوے ۔اجلاس میں ٹرائی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے مسائل اور ان کے حل کےلئے اقدامات کا جائزہ  لیتے ہوئے ٹرائی بارڈر ،بین الصوبائی چیک پوسٹوں،دریا،میدان اور پہاڑوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے ڈی-ایکسکلوٹڈ ایریا کے چیلنجز سے  بھی نمٹا جائے گا جس کےلئے پولیس،رینجرز اور قبائلی فورسز کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کے ساتھ فورسز میں  بھرتی،جدید اسلحہ اور گاڑیوں کی فراہمی کےلئے اعلی حکام کو  سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

0/Post a Comment/Comments