ریجنل نیوز

 

علاقائی نیوز:

01

گزشتہ روز بہارو تھانے کی حدود زمین کے تنازع پر قتل ہونے والے ریٹائرڈ فوجی ذوالفقار کھوڑو اور زینت خاتون شنبانی کا قتل کی ایف آئی آر داخل نہ ہونے کے خلاف ورثاء کا 5 گھنٹے گمبٹ قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دے کر ٹائر جلائے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پولیس نے خیمہ اکھاڑ دیا دونوں مقتولوں کے ورثاء کے الگ الگ ایف آئی آر درج ہونے بعد مظاہرین نے قومی شاہراہ کو کھول دیا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ارشاد کھوڑو عبدالقيوم کھوڑو مجیب کھوڑو محمد حنیف ایاز علی کھوڑو و دیگر نے کہا کہ گزشتہ روز بےدردی سے ذوالفقار کھوڑو کو قتل کیا گیا اور اس وقت تک بہارو پولیس نے ابھی تک کیس داخل نہیں کیا جسکی وجہ سے مجبور ہو کر احتجاج کرنا پڑا پولیس الٹا ہمارے دو افراد کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اس وقت تک انکا ایک بھی افراد کو گرفتار نہیں کیا دونوں مقتولین کے الگ الگ مقدمہ داخل ہونے کے بعد قومی شاہراہ پر لگے دھرنے کو ختم کر دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاون میں تاجر ملک خورشید کو لین دین کے بہانے سے بلا کر محمد نذیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگا اس حوالے سے مزید بات کرتے ہیں اپنے نمائندے بشیر ملک سے جی بشیر بتائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع ڈنگہ کورائی میں زمین کا تنازعہ پولیس کو اطلاع پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کی واپسی پر شر پسند عناصر کا لیاقت کورائی کے گھر پر حملہ مکان کو اگ لگا دی

علاقہ موضع ڈنگہ کورائی کی رہائشی خاتون نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یعقوب.جاجی ندیم. مصطفی. نے ہم سے چھبیس لاکھ روپے لیکر رقبہ سات کنال پانچ مرلہ کا قبضہ بھی دیا کچھ رقبہ تقریباً پنتالیس مرلہ کا انتقال دے دیا کیونکہ اس میں فریق زیادہ تھے اور باقی رقبہ کا قبضہ تو دے دیا لیکن انتقال نہیں ہوا ہم نے وہا ں ایک مکان بنایا اور رہاش پذیر ہو گے ملزمان رات کو اچانک اگئے اور ہمیں دھمکیاں دینے لگے اسی اثناء میں پولیس بھی اگئی پولیس شہر سلطان ا کر چلی گئی جونہی پولیس واپس گئی ملزمان دوبارہ گھر میں داخل ہوگئے متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے گھر کو آگ لگا دی گھر میں رکھاہوا قیمتی سامان جل گیا گھر میں بچوں کی کتابیں بھی جل گئیں ہم دوبارہ پولیس کو اگاہ کیا لیکن پولیس نے ایک نہ سنی تھانہ میں درخواست بھی دی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے متاٹرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے انصاف کی اپیل کی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ اللہ یار سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر دوران خان کھوسہ نے کہا ہیکہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کے لئے نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور ہر ایک کارکن دن رات محنت کر رہی ہے نیشنل پارٹی کسانوں مزدورں اور عام آدمی کی پارٹی ہے انہوں کہا کہ صحبت پور کی عوام کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے منتخب نمائندوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کا وژن خوشحال بلوچستان اور ترقی یافتہ بلوچستان کی عوام ہے انہوں جاگیر میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت پر جوانوں کو خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد ملک اور ملت کے دشمن ہیں ان کا صفایا لازمی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

بٹگرام میں کروڑوں روپے سے بننے والی سڑک رومئی روڈ ملبے کا ڈھیر بن گئی عوام کا احتجاج فوری طور پر ٹھیکے دار کو گرفتار کر کے سڑک دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالب

مزید جانتے ہیں عبد الرحمن رحمانی سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

پاکپتن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے کھاد کی دکان لوٹ لی۔۔۔ملزمان نے اسلحہ کے زورپر عملہ کو یرغمال بنایا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔۔۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

مقامی پولیس تاحال واردات کا کوئی سوراغ نہ لگاسکی جس سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء برقرار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

ٹھٹھہ میں بڑھتی ہوئی منشیات ، لاقانونیت، چوری اور کھلے عام جوئے فحاشی کے اڈوں اور پانی کے قلت کے خلاف دی انٹرنیشنل ھیومن رائیٹس برائیٹ فیوچر ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کی طرف سے ٹھٹھہ مرکزی آفس سے ریلی نکالی گئی جو مین قومی شاہراہ سے ٹھٹھہ کے مختلف پریس کلب سے ہوتی ہوئی واپس ٹھٹھہ ہیڈ افیس پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر ذوالفقار ساٹی اور دیگر نے کی ۔ریلی میں شریک کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ضلع سے منشیات ، جوا ، فحاشی کے اڈے فوری طور پر ختم کی جائے اور ایس ایچ او ٹھٹھہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور پانی کی قلت کو ختم کیا جائے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن الرحیم کہتے ہیں کہ دھاندلی کے باوجود گیارہ یوسی کا الیکشن جیتیں گے الیکشن کمیشن تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کو تعینات کرے الیکشن سے قبل پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی دھاندلی کا شاخسانہ ہے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے

مہنگائی اور بےروز گاری کے باعث نوجوان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں مردم شماری پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی پپیلز پارٹی کے مہاجر سندھی تفریق کی مذمت کرینگے

اداہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گیارہ یوسی میں ہونے والے ضمنی انتخابات مئیر کاتعین کرینگےالیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی تعیناتی کویقینی بنائےدھاندلی کیلئے پولیس کو استعمال کیا جائیگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ، کالج میں قائم کلاس نہم کےامتحانی سنٹر پر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں فزکس کا پیپر تقسیم کروایا

۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی سنٹر کا صبح سوا آٹھ بجے دورہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں فزکس کا پیپر تقسیم کروایا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے نگران عملے کی حاضری چیک کی اور انہیں ہدایت کی کہ امتحان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔انہوں نے امتحان میں شریک بچیوں کی رول نمبر سلپس اور حاضری بھی چیک کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر پی پی 178 میاں حمبل ثناء کریمی نےچونیاں سے کارکنوں کے ہمراہ ناصر باغ لاہور آئین کی بالادستی اور یومِ مزدور پر اظہار یکجہتی کی غرض سے عمران خان کے سنگ ریلی میں شرکت کی۔

میاں حمبل ثناء کریمی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آئین کی سربلندی کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے ملک کو ترقی اور خوشحال کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے اس موقع پر باؤ کامران کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ وزیراعظم عمران خان نے آئین کی بالادستی اور یوم مزدور پر محنت کش طبقے سے اظہار یکجہتی کی سابقہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور ناصر باغ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور کا کردار ہمیشہ اہم اور نمایاں رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ شگاگو کے مزدوروں سے لیکر پاکستان کا ہر مزدور قابل تحسین اور باعث فخر ہے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی مزدور کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے مزدور اگر ایک دن کام نہ کریں تو پوری دنیا کا نظام رک جائے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزدروں کے حقوق کے لیے ہر آواز بلند کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

پاکستان پیپلز پارٹی MPA دادو بیریسٹر پیر مجیب الحق، ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ شاہ نے دادو میونسپل انتظامیہ کو سخت ہدایت کی، میونسپل ایڈمنسٹریٹر جاوید احمد راہپوٹو، سی ایم او ایاز پنہور، اپنے عملی سپروایزر علاول دین منگی، غلام نبی سیال ، ذیشان ملاح، فوکل پرسن شہمیر چہوان ،کے ساتھ مل کر مسن اسکیم دسپوزل کے مین نالوں گٹروں کی صفائی کروائی پاکستان پیپلز پارٹی MPA دادو بیریسٹر پیر مجیب الحق، ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ شاھ کی ہدایت پر عمل کرتے مسن اسکیم دادو شہر کے مختلف اسکیموں کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر جاوید احمد راہپوٹو، سی ایم او ایاز پنہور، نے کہا کہ 3 دن کے اندر اسکیموں دسپوزل گٹروں کی صفائی مکمل ہو جائے گی ، تاکہ امکانی برساتوں کے پانی کا نیکال صحیح رہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کیخلاف قائم کمیٹی کا اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ حکومت پنجاب نے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں،وقت کا تقاضا ہےکہ تمام لوگوں کو یکساں حقوق دیئے جائیں،ڈیرہ غازیخان ضلع سے انسانی سمگلنگ کے کیس کا نہ ہونا خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے نمائندے حقوق کی یکساں فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،جبری مشقت کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں،کسی کی حق تلفی نہ ہونے دیں،ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت اور کم اجرت کے کیسز براہ راست میرے نوٹس میں لائے جائیں،اینٹی ٹریفکنگ اور اینٹی باونڈڈ لیبر کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی کیساتھ منعقد کئے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0/Post a Comment/Comments