سکھر ; باگڑجی تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ


 

سکھر کے نواحی علاقے باگڑجی تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد گولیاں لگنے سے جانبحق ہوگئے۔اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سیاہ کاری کے معاملے پر تصادم ہواہے۔ جس میں دو افراد فیاض جتوئی اور عبدالحکیم جتوئی جانبحق ہوئے ہیں۔جن کی لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب  اس سلسلے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد نے مورچے سنبھال لیے ہیں کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ جبکہ علاقے میں مزید پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments