کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید : ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے درخت کلیدی اہمیت رکھتے ہیں




کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے درخت کلیدی اہمیت رکھتے ہیں اس لئے جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور سکول و کالجز کے بچے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں تاکہ ملک کو سرسبز بنایا جائے اور جنگلات کی شدید کمی کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پھول دار پودوں کے علاوہ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں۔

0/Post a Comment/Comments