وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد


 وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کی زیرصدارت اسلام آباد  میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت کرنل ریٹائرڈ محمد سجاد ، وزارت کے سینئر افسران اور سٹیک ہولڈرز شریک ، وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومت نے غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لئیے زراعت پر مبنی معاشی ترقی کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئیے ہمیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئیے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا ملک میں مجموعی طور پر غذائی اجناس کی دستیابی تسلی بخش ہے تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لئیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے

0/Post a Comment/Comments