بھوآنہ : شہید ہیڈ کانسٹیبل اسرار حسین شاہ شہید کی 27 ویں برسی منائی گئی


 

بھوآنہ  میں شہید ہیڈ کانسٹیبل اسرار حسین شاہ شہید کی 27 ویں برسی منائی گئی.چک 199 ج ب ڈی ایس پی سجاد حسین,ایس ایچ او لنگرآنہ حقنواز کھرل,ٹیلی کمیونیکیشن کے نصیر احمد محسن علی نے حاضری دی.پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں.کانسٹیبل اسرار حسین تھانہ لنگرآنہ کی حدود میں اشتہاریوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے.ڈی ایس پی سجاد حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں.شہداء کے ورثاء ہمارے فیملی ممبر ہیں ان کی ویلفیئر کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

0/Post a Comment/Comments