رحیم یار خان میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفد کی ڈی پی او آفس آمد

 


رحیم یار خان   میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفد کی ڈی پی او آفس آمد، اے ایس پی خرم مہیسر نے خوش آمدید کہا،سندھ کرسچن کمیونٹی کے وفد کی سربراہی ریڈ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد سلیم کر رہے تھے، سندھ حیدر آباد و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد وفد میں شامل تھی، وفد کی اے ایس پی خرم مہیسر، انچارج ہائے میثاق سینٹر، تحفظ مرکز سے تفصیلی میٹنگ ہوئی، ضلع بھر کی اقلیتوں کو میثاق سینٹر کے فورم سے خدمت مراکز کی سطح پر چودہ سے زائد سہولیات کی فراہمی جاری ہے،اقلیتی برادریوں کے مسائل بھی میثاق سینٹر کے فورم سے ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں، اقلیتوں کے تہوار کے موقع پر میثاق سینٹر میں پولیس آفیسران کی جانب سےفنگشنز کی سیلیبریشن کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے،ضلع کے چھ سرکلز کے خدمت مراکز میں بھی میثاق سینٹر کا عملہ اقلیتوں کی سہولت کے لیے تعینات ہے۔

0/Post a Comment/Comments