ٹھٹھہ : تھانہ جھرک حدودکے علاقے نئی بارن کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برامد

 


ٹھٹھہ میں تھانہ جھرک حدودکے علاقے نئی بارن کے قریب نامعلوم شخص کی گولیاں لگی ہو ئی  تشدد شدہ لاش برامدکی گئی ہے۔گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو جھرک رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔گاؤں والوں کے مطابق لاش کو رات گئے نامعلوم افراد نے نئی باران کے قریب لونی کوٹ روڈ سے پھینکا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔رابطہ کرنے پہ ای ایچ او جھرک امیر بخش کھوسہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاش نوجوان کی ہے جس کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور گولی لگی تھی تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔

0/Post a Comment/Comments