آبپاشی عمل داروں کی جانب سے نواب ولی محمد کے قریب میر رکن نھر میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف احتجاج

 


آبپاشی عمل داروں کی جانب سے نواب ولی محمد کے قریب میر رکن نھر  میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف آبادگار ایک بارپھر  سڑکوں پر نکل آئے۔ شدید احتجاج۔ آبادگاروں علی حسن چانڈیواور دیگر نے نیشنل ہائی وے سے ریلی نکالی اور نواب ولی محمد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صحافیوں کے سامنے نعرے لگائے۔ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے عملہ ، داروغہ  نے نواب ولی محمد قریب بااثروں کی زمینیں آباد کرنے کے لیے مصنوعی طریقے سے نھر کو بند کر کے  بھاری رشوت طلب کر رہے ۔مصنوعی طریقے سے نھر بند کرنے کی وجہ سے فصلیں سوکھ گئی ہیں۔ اب مویشیوں کے لیے پانی نہیں ہے۔ ،انہوں نے اعلی حکام سے  انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post