ساہیوال ; شہریوں کا گزرنا محال , ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

 


ساہیوال سٹی اور گردونواح کے علاقوں میں شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا اور  ٹریفک جام رہنا  معمول بن گیا۔ اعلی افسران ،کارپوریشن عملہ اور ضلع کونسل افسران فوٹو سیشن تک محدود ہو گئے، شہر کے  مختلف علاقوں اور بازاروں میں دوکانداروں، ریڑھی بانوں اور کھانے پینے کے اسٹال لگانے والوں  نے عوام اور ٹریفک کا گزرنا محال کر دیا دوکانداروں نے ناجائز تجاوزات کی بھر مار کردی دوکانوں کا سامان شارع عام پر رکھنا معمول بنا لیا. جس سے عوام کا گزرنا مشکل ہو گیا. مور والا چوک ،ہائی سٹریٹ ،صدر بازار،کالج روڈ،پاشا سٹریٹ ،کالج چوک میں دوکانداروں اور  کھانے پینے کے اسٹال لگانے والوں نے 30 فٹ سڑک کو سامان رکھ کر اور اسٹال لگا کر  دو فٹ کا بھی نا چھوڑا  سکول ٹائم یہاں تک کہ رات کے اوقات میں بھی کالج چوک سے فیصل آباد روڈ اور دیگر آبادیوں میں جانے والے شہری اذیت کا شکار ہونے لگے.

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post