ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے اور عام افراد کو آگہی فراہم کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام

 


ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے اور عام افراد کو آگہی فراہم کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔واک سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان نے کہا کہ ورلڈ تھلیسیمیا ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری بارے آگہی فراہم کرنا اور جن لوگوں کے بچے اس موروثی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں انکو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک موروثی مرض ہے جو ماں باپ میں جینیاتی خامیوں کی وجہ سے اولاد میں منتقل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ ساری زندگی انتقال خون کے لئے ہسپتال کے چکر لگاتا رہتا ہے.

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post