ساہیوال پولیس تھانہ کسووال کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 


ساہیوال پولیس تھانہ کسووال کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری. ڈکیتی اور چوری میں ملوث 4 رکنی  گینگ گرفتار. مال مسروقہ نقدی و موٹر سائیکل کل مالیتی 5 لاکھ 55ہزار روپے برآمد. ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کسووال مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ   کاروائی کرتے ہوئے  ہاؤس رابری اور موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی  گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ پائے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے  نقدی 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور 3 عدد موٹر سائیکل مالیتی 3 لاکھ 5 ہزار روپے کل مالیتی 5 لاکھ 55 ہزار روپے اور آتشی اسلحہ  برآمد کر لیے۔ متاثرین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او ساہیوال, ایس ایچ او تھانہ کسووال اور پوری ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post