رحیم یارخان میں فائرفائٹرزکا عالمی دن منایاگیا،




رحیم یارخان میں انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرعادل الرحمٰن کے احکامات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیواینڈسیفٹی افسران کی زیرِ نگرانی آگاہی ریلیوں کا انعقادکیا گیا۔

رحیم یارخان میں فائرفائٹرزکا عالمی دن منایاگیا،سٹی پُل شاہی روڈسے دُعاچوک تک آگہی ریلی نکالی گئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرنگرانی اس ریلی میں کنٹرول روم انچارج شہبازنادر،ریسکیواینڈسیفٹی آفیسراعجازاحمد،شفٹ انچارج یونس سعیدی،اظہرابرار،رضاکاروں،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،ریڈزپاکستان اورسماجی کارکنان شریک ہوئے۔لائوڈ اسپیکرپر ریسکیوافسران نے اس دن کی اہمیت،فائر سیفٹی کی ریسکیو1122کے تحت تربیت کے عملی حصول اور معاشرہ کافعال شہری بننے کے لیے عوام کو ترغیب دی۔فلیگ مارچ میں ایمبولینسز ،فائر وہیکلز ریسکیووہیکلز بھی شامل تھیں جن پر آگہی بینرز چسپاں کئے گئے تھے ۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام تک اس دن کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post