کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ اپنے دو روزہ دورہ پر ضلعی ہیڈ کواٹر پہنچ گئے


 

کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ اپنے دو روزہ دورہ پر ضلعی ہیڈ کواٹر پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ڈویژنل کمشنر کا استقبال کیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ڈویژنل کمشنر کو ضلع کی جغرافیائی، معاشی،معاشرتی صورتحال اور ضلع میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں و اقدامات کی پیشرفت  کےبارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ضلع میں امن وامان کی صورتحال کے  بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی کے ساتھ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ معیاری صحت و تعلیم کی سہولیات عوام تک پہنچانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post