رمضان پیکیج: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا، گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ


 اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج میں چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ساڑھے7ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری مزید ریلیف سے محروم رہیں گے، رمضان پیکیج کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا، رمضان پیکیج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی، بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا، گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز نے بتایا کہ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کی بجائے 5 مارچ سے ہو گا، نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔

واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post