ایون فیلڈ ریفرنس: حسن و حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کیلئے درخواست دائر


 اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ ، ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی، قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے، جس پر جج ناصر جاوید نے کہا کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ کل کے لیے نوٹس کردیں لاہور سے آنا ہوتا ہے۔

قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کردیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے اپیل واپس لے لی تھیں، العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے تینوں درخواستوں پر تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post