رحیم یارخان حکومت پنجاب کے وژن اور چیف سیکرٹری پنجاب وایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب کے احکامات پرعمل



رحیم یارخان حکومت پنجاب کے وژن اور چیف سیکرٹری پنجاب وایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم تشکیل دیدی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خود کریں گے۔

  ڈی ایس پی ٹریفک‘ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ گذشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے عملے کے ہمراہ اڈہ خانپور‘ اقبال نگر اڈہ‘ گلشن اقبال‘ عزیز آباد چوک‘ سٹی پل‘ صادق بازار‘ ریلوے چوک‘بلجیم چوک‘ ہسپتال چوک‘ ڈی سی آفس چوک‘ جیل چوک‘ وائرلیس پل‘ دڑی سانگھی روڈ‘ پیلس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔اس موقع پر دکانداروں کی جانب سے کی گئی ناجائز تجاوزات‘ سڑکوں پر بے ہنگم کھڑی ریڑھیوں اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیاگیا اور دکانداروں‘ ریڑھی بانوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ ناجائز تجاوزات نہ ہونے پائے‘ خلاف ورزی پر ناجائز تجاوزات کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے اور سامان قبضہ میں لے لیاجائے گا۔اس موقع پر لفٹر کے ذریعے غلط پارک ک بھی اٹھایا گیا اور مالکان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ سڑکوں پر بے ترتیب وبے ہنگم پارکنگ کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post