وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے نام صدر مملکت کو بھجوا دیئے


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے۔

خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کے نام بطور وفاقی وزراء تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین اور عبدالعلیم خان کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے جام کمال، امیر مقام اور اویس لغاری کی بھی بطور وفاقی وزراء تقرری کی تجویز دی گئی ہے جبکہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عطاتارڑ، خالد مقبول صدیقی، مصدق ملک، اسحاق ڈار، شزا فاطمہ خواجہ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام بھی کابینہ کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post