خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کالج چنیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد




خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کالج چنیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد 

پولیس کی جانب سے خواتین پر گھریلو تشدد ہراسمنٹ  اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں

چنیوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نجی کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد آگاہی سیمینار میں ڈی ایس پی غلام شبیر، سب انسپکٹر لاریب شاہد لیڈیز پولیس کالج انتظامیہ اور سٹوڈنٹس  نے شرکت کی ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پولیس سروسز سے متعلق آگاہی دی طالبات میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ, اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل و دیگر سروسز سے آگاہ کیا گیا طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ  کے استعمال کے طریقہ کار، افادیت اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے ورک سے آگاہی دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ  اور بدسلوکی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ترضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

 خواتین کسی قسم کی ہراسمنٹ کی صورت میں بلاخوف اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل یا پولیس اسٹیشن سے رجوع کر سکتی ہیں

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post