ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ساہیوال کے ماڈل بازار میں رمضان بازار کا آغاز




 ساہیوال  رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیاء صرف کی ازراں نرخوں پر فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ساہیوال کے ماڈل بازار میں رمضان بازار کا آغاز ہو گیا ہے جہاں مختلف اشیاء مارکیٹ سے 10سے20فی صد کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔  

مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق رمضان بازار میں آلو 36روپے، ٹماٹر 105روپے، پیاز172روپے، کدو75روپے، لہسن 457روپے، لیموں 97روپے، سیب225روپے، کجھور375روپے، امرود120روپے، خربوزہ135روپے، دال چنا176روپے اور بیسن 180روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ کیلا135روپے فی درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے رمضان بازار کا دورہ بھی کیا اور مختلف سٹالز پر رکھی گئی اشیاء صرف کی چیکنگ کی۔ اے ڈی سی فنانس یاسر فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو رمضان بازار میں فروخت کے لئے دستیاب اشیاء کی کوالٹی سے متعلق کسی قسم کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post