کراچی: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کو قتل کر دیا


 کراچی:روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبعلم کے قتل کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نجی یونیورسٹی کا طالبعلم کوئی کام مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹ مار شروع کر دی۔

لاریب نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مقتول کو ایک گولی چہرے میں لگے جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول لاریب نجی یونیورسٹی کا طالبعلم تھا، جائے وقوعہ سے ایک 30 بور پستول کا خول ملا ہے، لواحقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کو نامزد کر دیا گیا، کیس کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ملزموں کو گرفتار کر لیں گے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post