آصف زرداری ہمارے صدارتی امیدوار، مل کر معاشی مسائل حل کرینگے: شہباز شریف


 اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تمام اتحادی مل کر ملکی معاشی مسائل کا حل نکالیں گے، آصف علی زرداری ہمارے صدارتی امیدوار ہیں، دو سے تین دن میں صدر منتخب ہو جائیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منتخب ارکان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ دیا، عشایئے میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان و قائدین، سینیٹرز اور منتخب ارکان نے شرکت کی۔

عشایئے میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، عبدالحفیظ شیخ اور آئی پی پی رہنما عون چودھری نے بھی شرکت کی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post