صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین آذربائیجان چیمبر آف اکاؤنٹس، ووگر گل محمدوف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

فارمیشن ڈیپا رٹمنٹ 

حکو م 1 ت پاکستان 1

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین آذربائیجان چیمبر آف اکاؤنٹس، ووگر گل محمدوف کی وفد کے ہمراہ ملاقات 

اسلام آباد:یکم  ما رچ ء 2024

٭ پاکستان اور آذربائیجان کے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 

٭ بہترین آڈٹ طریقے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے شفافیت اور مالیاتی احتساب  بڑھانے میں مدد ملے گی، صدر مملکت 

٭ پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سرکاری اداروں کے مالیاتی انتظام کا اہم جزو ہے، صدر مملکت 

٭ آڈٹ سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت 

٭ چیئرمین چیمبر آف اکاؤنٹس آف آذربائیجان نے صدر ِمملکت کو دونوں ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بارے بتایا

٭ یادداشت سے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا، صدر مملکت 

٭ صدر ِمملکت نے آذربائیجان کے سپریم آڈٹ ادارے کا جائزہ لینے میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہا

٭ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت 

٭ پاکستان -آذربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں، صدر مملکت 

٭ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا  ہوگا، صدر مملکت 

٭ دونوں برادر ممالک کے درمیان افہام و تفہیم ترقی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت

٭ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت 

٭ صدر مملکت نے 7 فروری 2024 ء کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی 

٭ امید ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت 

٭ آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل اور اے جی پی کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post