نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گارڈ آف آنر پیش


 اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا ، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑبھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی  ایوان صدر میں موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی ، مسلح افواج کا چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post