نواز شریف کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے اجلاس کا انعقاد چیلنج


 لاہور:  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے انتظامی اجلاس کیخلاف درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، قائد مسلم لیگ ن انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post