وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا، ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post