وزیراعلیٰ کا پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کے کنٹرول روم کا دورہ


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کے کنٹرول روم پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا۔

مریم نواز نے قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا اور ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعدادو شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی، وزیراعلیٰ نے رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے، عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، رمضان پیکج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈ بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔

مریم نواز نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔

چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post