دہشتگردی واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینگے، وزیر اعظم کی چینی سفیر کو یقین دہانی


 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے بشام حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دیں گے۔

شہباز شریف نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post