رحیم یارخان:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں ”ستھرا پنجاب مہم“ بھرپور انداز میں جاری



رحیم یارخان:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں ”ستھرا پنجاب مہم“ بھرپور انداز میں جاری

ڈپٹی کمشنر احمد رضا بٹ نے شہر کے مختلف نواحی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف بازاروں و مارکیٹس کا دورہ، تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن کی مانیٹرنگ کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں ”ستھرا پنجاب مہم“ جاری ہے۔

اس مہم کے دوران شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، سیوریج کے مسائل سے شہریوں کو نجات دلائی جا رہی ہے۔

تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی، کوڑا کرکٹ کی محفوظ تلفی مہم کا خاص حصہ ہیں۔

قبرستانوں،بس اسٹینڈ سمیت عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اس مہم میں شامل ہیں

شہری اپنے گھروں و علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں

تاجر برادری اپنی دکانوں کے باہر سے تجاوزات کا رضاکارانہ طور پر خاتمہ کریں۔

شاہرات اور چوراہوں پر تجاوزات، غلط پارکنگ کے خلاف انتظامیہ ایکشن لے گی


0/Post a Comment/Comments

before post content

after post