عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا مارکیٹ کا دورہ


 

عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا مارکیٹ کا دورہ

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تمام دکان داروں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں رضاکارانہ طور پر صارفین کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو دکان دار ناجائز منافع حاصل کرے گا ان کے خلاف جرمانے اور ایف ائی ار درج کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے وزٹ کریں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو علی عاطف، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر جلبانی، ڈی او انڈسٹری محمد پرویز، چیف افیسر میونسپل کمیٹی ندیم باری اور دیگر افسران موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post