مودی سرکار کا مخالفین پر وار، عام آدمی پارٹی کا دفتر سیل


 نئی دہلی نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔

اروند کیجری وال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی کے بعد اب یو این نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں اروند کیجری وال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل ہو گا، جرمنی اور امریکہ کے بعد یو این نے بھی اروند کیجری وال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہر سیاسی شخصیات کو تحفظ فراہم کرے تاکہ ہر کوئی آزاد اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ کئی برسوں میں بی جے پی کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کی گئی۔

بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے بھارت کے اندر خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے، مودی سرکار کی جانب سے کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ حال ہی میں مودی سرکار کا الیکشن میں ہارنے کے خوف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس پارٹی کا1800 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا۔

بھارتی تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو بھی بھارت میں انتخابات سے قبل ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی پر آواز اٹھانی چاہیے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post