ٹھٹھہ: سمندر میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، تمام ماہی گیر بچا لئے گئے


 ٹھٹھہ:حجامڑو کے قریب ڈوبنے والی لانچ پر سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی چھوٹی مچھلی کے شکار پر ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، کشتی کے ناخدا ہاموں کی غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی، سمندر میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

 سکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ناصر بونیری کا کہنا تھا کہ فشرمینز کو آپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، اللہ کا شکر ہے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں الٹ گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، اطلاع کے بعد ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کیا جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعد تمام افراد کو زندہ نکال لیا۔

واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post