اسرائیلی ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی


 رحیم یار خان گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے زیر اہتمام فلسطین کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ننھے بچوں پر اسرائیلی ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت چیئرمین GHAڈاکٹر امجد علی نے کی۔سرپرست اعلی وائی ڈی اے ڈاکٹر شبیر وڑائچ،ڈاکٹر اجلال احمد، پروفیسر ڈاکٹر جام مظہر،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی،پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید،پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ماجد خان، پروفیسر ڈاکٹر جمال انور ،وائس چیئرمین جی ایچ اے ڈاکٹر عبدالغفار،پاکستان،ڈاکٹر امجد صدیق ، ڈاکٹر محمد آصف شاہ ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کے ضلعی صدر خواجہ نعیم طارق, جنرل سیکرٹری عمران ارشد،وائے پی اے کے میاں مظہر الرحمن و دیگر نے کی ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی حکومتی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور آرمی چیف مظلوم فلسطینی بچوں کی مدد کریں اور وہاں فلسطینیوں کی نسل کشی کو بند کروایا جائے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔انہیں نہتے بچوں پر ظلم و بربریت سے روکا جائے۔ریلی شیخ زید ہسپتال کی OPDسے شروع ہوئی اورڈسٹرکٹ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں  شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ریلی شرکا نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post