ضلع راجن پور میں سبزی و پھل منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ جاری


 اراجن پور 

 ضلع راجن پور میں سبزی و پھل منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ جاری۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی سربراہی میں آج ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر (معاشیات و تجارت) راجن پور عمران ستار نے سبزی و پھل منڈی راجن پور کا دورہ کیا 

تفصیلات کے مطابق ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر معاشیاتِ و تجارت عمران ستار نے  بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ڈیپاٹمنٹ کے افسران کی کاوشیں رنگ لے آ ئی ہیں۔ تحصیل روجھان کے کسان پیاز کی فصل ضلع راجن پور کی منڈیوں میں لانے لگے۔ سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے پیاز کے ریٹ میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی۔ پیاز کے علاوہ آلو، ٹماٹر اور دیگر سبزیات بھی سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے سستے ہونا شروع ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔


0/Post a Comment/Comments

before post content

after post