اوکاڑہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی تقسیم تسلسل سے جاری


 اوکاڑہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی تقسیم تسلسل سے جاری ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران گھر گھر جا کر با عزت طریقہ سے لوگوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے مفت راشن بیگ کے تھیلے فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 10رمضان المبارک تک انشاء اللہ اہل و مستحق افراد کے گھر کی دہلیز تک 10کلو آٹا،2کلو گھی،2کلو چینی ،2کلو چاول،2کلو بیسن پر مشتمل راشن بیگز مہیا کر دئیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو فراءض تفویض کئے گئے ہیں جو خود بڑے احسن انداز میں با وقار طریقہ سے لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر جا کر راشن بیگز مہیا کر رہے ہیں جبکہ مستحق و اہل افراد کی خوشی دیدنی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز راشن بیگز پہنچائے جا رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو بڑا سراہا جا رہا ہے

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post