حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور


 اسلام آباد: صدارتی انتخابات کے لیے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے ہیں۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔

فاروق نائیک نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post