رونے دھونے والے کردار کر کے مزہ آتا ہے: عائزہ اعوان


 لاہور:  پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا ہے کہ انہیں ٹی وی ڈراموں میں رونے دھونے والی خاتون کا کردار بہت پسند ہے اور وہ یہی کردار کرنا چاہتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں رونے دھونے والے کردار کی بہت پریکٹس ہو گئی ہے اور اب اسے کرنے میں مزہ آتا ہے۔

عائزہ اعوان نے بتایا کہ ماضی میں وہ دوسرے کردار بھی کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اس کا موقع نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ عائزہ اعوان کو ٹی وی ڈرامہ ’مجھے بیٹا چاہیے‘ سے شہرت ملی اور انہوں نے فریاد، یہ نہ تھی ہماری قسمت، تکبر اور ایک جھوٹا لفظ محبت میں شاندار اداکاری کی ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post