بھوآنہ میں رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری انتہائی پریشان


 بھوآنہ میں ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے بھوانہ کے شہری انتہائی پریشان نظر اتے ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافے سے  روزہ دار شہری ،دیہی علاقوں کے مزدور دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں شہریوں نے حکومت سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے سبزیوں,سبز مصالحہ جات,پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ادرک مختلف ورائٹی 1400 سے 1600,لہسن 400 سے 600 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہونے لگا مٹر 400,ٹماٹر 400,پیاز 300 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہونے لگا سیب 300 روپے کلو گرام,کیلے 200 روپے درجن تک پہنچ گئے ایک ہزار روپے کمانے والا  مزدور بجلی بل ادا کرے کہ اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکے گھی, چینی, آٹا پورا کرے یا سبزیاں پھل خریدے حکومت انتظامیہ سبزیوں سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ روز دارروں کی پریشانی ختم ہو سکے

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post