وزیراعظم سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کی ملاقات


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قلعہ سیف اللہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اکرام اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران طالبعلم نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کی بدولت آج اعلیٰ سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، میری خواہش تھی کہ آپ دوبارہ وزیر اعظم بنیں

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب میں میرے قلعہ سیف اللہ کے دورے میں اکرام اللہ امدادی خیمے میں ملا تھا، اکرام اللہ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اکرام اللہ نے تب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post