صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا


 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محمد صادق سنجرانی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کی۔

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صادق سنجرانی سے حلف لیا، اس کے علاوہ میر ظفر اللہ زہری اور محمد خان لہڑی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکنِ بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post