کندھکوٹ: سکول ٹیچر کے قاتل چھ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوئے


 کندھکوٹ سندھ پولیس قتل ہونے والے سکول ٹیچر اللہ رکھے کہ قاتل چھ دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کرسکی۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ پولیس کچے اور گاؤں جمال میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں اغوا کاروں کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کررہی ہے۔

بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ ٹیچر اللہ رکھے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گےاور اغوا ہونے والے مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمال میں آپریشن کے دوران چار مزید مشکوک افراد گرفتار کر لیے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی جاری ہے اوراسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post