وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپ دی


 اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔

ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خود ہوں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post