خوش باش ممالک کی نئی فہرست جاری ، پاکستان ہمسایہ ممالک سے آگے

 

خوش باش ممالک کی نئی فہرست جاری ، پاکستان ہمسایہ ممالک سے آگے

نیویارک :  دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں کل 143 ممالک میں پاکستان کو 108 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم خطے میں بھارتی، سری لنکن، افغانی اور بنگلہ دیشی عوام کی نسبت زیادہ خوش ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ خوشی کس ملک میں ہے ؟ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں فن لینڈ کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سولیوشن نیٹ ورک، گیلپ اور آکسفورڈ ویل بینگ ریسرچ سینٹر سمیت متعدد اداروں کے درمیان شراکت داری ہے۔

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال فن دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے.

اس سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر کے 143 ممالک میں عالمی خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے ، گیلپ ورلڈ پول سمیت ذرائع کے اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے یہ درجہ بندی 6 عوامل پر مبنی ہے جن میں سماجی تعاون، آمدنی، صحتمند زندگی، آزادی، سخاوت اور کرپشن کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک کے عوام خوش رہتے ہیں اور ان کی وجہ کیا ہے۔

درجہ بندی میں شامل کُل 143 ممالک میں پاکستان کا نمبر 108 واں ہے اور پاکستان کے عوام بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے عوام سے زیادہ خوش وخرم ہیں۔

فہرست کے مطابق ایران 100 ویں، میانمار118ویں، بھارت 126ویں، مصر 127 ویں، سری لنکا 128 ویں اور بنگلہ دیش 129 ویں نمبرپرہے، 2024 کی فہرست میں سب سے نیچے افغانستان تھا جسے ایک بارپھر دنیا کا سب سے کم خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے۔

سال 2024کی ٹاپ 10 کی فہرست 2023، 2022، 2021، 2020 اور 2019 میں ماضی کی درجہ بندی سے ملتی جلتی ہے، ڈنمارک اور آئس لینڈ ایک بار پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد سویڈن چوتھے اور ناروے ساتویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال امریکہ 15 ویں نمبر پر تھا جو 2024 میں 23 ویں نمبر پرآچکا ہے، حتیٰ کہ کوسٹا ریکا اور لیتھوانیا جیسے ممالک بھی امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناروے، سویڈن، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور سپین جیسے ممالک میں اب عمر رسیدہ افراد نوجوانوں کے مقابلے میں کافی زیادہ خوش ہیں، پرتگال اور یونان میں اس کے برعکس ہے جہاں نوجوان بوڑھوں کے مقابلے میں زیادہ خوش ہیں۔

اس سال ایک بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے باوجود اسرائیل پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مصنفین کے مطابق یہ درجہ بندی 3 سال کی اوسط پر مبنی ہے، جو اعداد و شمار کو کم کر سکتی ہے. اسرائیل 2022 سے خوش ترین ممالک کے ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

فن لينڈ، ڈنمارک ، آئس لينڈ، سوئيڈن ، اسرائيل، نيدرلينڈز، ناروے، لگژمبرگ ،سؤٹزرلينڈ ، آسٹريليا ، نيوزی لينڈ، کوسٹاريکا، کويت ، آسٹريا کينیڈا، بیلجيئم، آئرلينڈ ۔ چیک ری پبلک ، لتھوانيا، برطانیہ

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post