اے این ایف کی کارروائیاں، 991 کلوسے زائد منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار


 اسلام آباد:  اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 12کارروائیوں میں 991 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، چمن، نوکنڈی ،اسلام آباد اور ہری پور میں کی گئیں، کارروائی میں275 کلو 400گرام ہیروئن، 373 کلو 650گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کےدوران 238 کلو مارفین،100 کلو افیون، 4کلوآئس،600 گرام ویڈ برآمد کرلی، ایک اور کارروائی میں 1914 نشہ آور گولیاں اور92 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post