بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

 

بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اے این پی کے زمرد خان کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کی باہمی رضا مندی سے دیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ سٹیشنر پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائے۔

اے این پی کے زمرد خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی نشست کے کئی پولنگ سٹیشنر پر بھی ٹرن آؤٹ غیر حقیقی تھا تاہم وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post