کراچی :ماہی گیروں کی کشتی کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،50 لا پتہ


 کراچی:کھلےسمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی،50ماہی گیر لا پتہ ہوگئے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سےہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کشتی ڈوبنے کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا، ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post