پی ایس ایل میں آج 2 بڑے مقابلے، پنڈی چھکوں، چوکوں کی برسات کیلئے تیار


 راولپنڈی:ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 4 میں فتح اور ایک میں ناکامی ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث شروع ہی نہیں ہو سکا تھا۔

آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا، میچ شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال پہلی فتح کی متلاشی ہے، قلندرز نے 7 میچز کھیلے اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post