ننکانہ صاحب : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک


 ننکانہ صاحب:نواحی علاقے کلی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کے زیرحراست دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس وین میں اپنے ساتھیوں کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی حراست میں موجود 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں پر ننکانہ اور شیخوپورہ میں 20 سے زائد مقامات درج ہیں، ڈاکوؤں کو اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی کیلئے لے کر گئے تھے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post