نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی کمپنی، مریکل سالٹ کلیکٹیو انکارپوریشن کے وفد کی چیئرمین و پریزیڈنٹ بورڈ آف ڈائیریکٹرز احمد ندیم خان کی سربراہی میں ملاقات.


 

 


نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی کمپنی، مریکل سالٹ کلیکٹیو انکارپوریشن  کے وفد کی چیئرمین و پریزیڈنٹ بورڈ آف ڈائیریکٹرز احمد ندیم خان کی سربراہی میں ملاقات. 

ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی. 

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ گزشتہ روز پی ایم ڈی سی اور مریکل سالٹ کے مابین دستخط ہونے والے جوائنٹ وینچر کے بعد پاکستان کی نمک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور یہ امریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا. 

یہ اشتراکی منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مواقع موجود ہیں.

ہمالیائی گلابی نمک پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد خوش آئند امر ہوگا.   

پاکستان میں کھربوں ڈالر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کی نئی منازل طے کی جارہی ہیں.. 

نگران حکومت کی قلیل مدت میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے جنکے مثبت نتائج آ رہے ہیں.. 

مریکل سالٹ کے وفد نے حکومت بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کمپنی کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ کمپنی کی پاکستان میں تشکیل کے بعد اسے دنیا بھر کی بڑی اسٹاک ایکسچینز پر لسٹ کیا جائے گا جس سے حکومت پاکستان اور مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ ہوگا. وفد نے وزیرِ اعظم کو نمک کی کان کنی کے علاقوں میں مقامی آبادی کی معاشی بہتری، تعلیم و صحت اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مرتب کردہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا.

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post