وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنر پنڈی کے الزامات کا نوٹس، حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان


 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی جانب سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کا معاملے پر انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اصل حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائےگا اور  الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post